کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) کراچی لٹریچر فیسٹیول 2026میں ــ" ماحولیاتی تبدیلی کے دور میں خواتین اور بچوں کی صحت"کے عنوان سے منعقد ہ اجلاس سے مراد موسیٰ خان، نیہا منکانی اورمنیرہ علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے اربنائزیشن میں اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان میں دماغی امراض کی شرح بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سماجی اور معاشی ہےخواتین اس سے زیادہ متاثرہ ہیں۔ ڈپریشن اور انگزائٹی کی وجہ سے بعض اوقات نوبت خودکشی تک پہنچ جاتی ہے۔