کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) کراچی لٹریچر فیسٹیول 2026 میں افضل احمد کی کتاب پاکستان کرکٹ کرونیکل 1948-2024 کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد نے کہا کہ افضل احمد نے اپنی کرام میں پاکستان کرکٹ میں اب تک جو کچھ ہوا ہے سب لکھا ہے۔پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کی ابتدائی دور میں لکھی گئی کتابیں بہت اہم ہیں اور ان کی دنیا میں بہت مانگ ہے۔ افضال احمد کی کتاب کسی طرح سے ان سے کم نہیں۔انڈیا کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا پاکستان کا فیصلہ بالکل درست ہے ۔ آئی سی سی سو سال پرانی ہوگئی ہے اور اسے ہولی گنگا میں بہا دینا چاہیے۔کتاب کے مصنف افضل احمدنے کہا کہ کرکٹ میں کمرشل ازم بہت زیادہ ہوگیا ہے اور یہ صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے۔ کتاب کا مواد جمع کرنے میں پچاس سال لگے اور پھر اس کو یکجا کرنے میں دو سال لگے۔