کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی لٹریچر فیسٹیول 2026 کے آخری روز"جمیلہ ہاشمی: سحر وسخن کی آبروــ"کے عنوان سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے نورالہدی شاہ ، نجیبہ عارف، ثمینہ نظر اور ارشد وحیدنے کہا کہ ناول کا کام تاریخ بیان کرنا نہیں بلکہ اس ناول کے کریکٹر کو ڈویلپ کرنا ہے۔جمیلہ ہاشمی کا سب سے اہم کام فرد اور معاشرے کے درمیان فرق کو واضح کرنا ہے اور معاشرہ کبھی اپنے باغی کومعاف نہیں کرتا۔ایک مصنف اپنے دور میں ہونے والے حالات اور واقعات سے آگاہ ہوتا ہے جسے وہ اپنی تحریروں کو بیان کرتا ہے۔