• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام و شٹر ڈاؤن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طر ح کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی ، ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون اور پریس کلب کو جانے والے راستوں کو کینٹرز لگا کر بند کر کے بھاری نفری تعینات کر دی تھی جبکہ صوبے میں انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔ پولیس اور زبردستی دکانیں بند کرانے والے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا ،زبردستی روڈ بلاک کرانیوالے 215 گرفتار، صوبے میں انٹر نیٹ سروس معطل رہی، کوئٹہ کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ، بعض علاقوں میں دوپہر کے بعد دکانیں جزوی کھل گئیں۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور پولیس کی جانب سے زبردستی روڈ بلاک کرانے کے الزام میں تقریباً 215کے قریب سیاسی رہنماؤںا ور کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک معمول سے کمی رہی جبکہ بعض علاقوں میں دوپہر کے بعد دکانیں جزوی طور پر کھل گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ کے علاوہ پشین،قلعہ سیف اللہ، لورالائی،ژوب، ہرنائی ، سبی ،خضدار، مستونگ، قلات ، سمیت تمام اضلاع میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہرتال کی گئی ، کوئٹہ میں تمام کاروباری وتجارتی مراکز ، دکانیں، شاہراہیں بند ، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا۔
ملک بھر سے سے مزید