کراچی (این این آئی)نئے مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ممکنہ بارش اور برفباری کے اثرات کراچی پر غیر معمولی طور پر نمودار نہیں ہوں گے۔کراچی کے موجودہ درجہ حرارت میں کبھی کبھار ایک تا دو ڈگری کمی ہو سکتی ہے۔شہر میں رواں اور اگلے ماہ سردی کا کوئی نیا سلسلہ متوقع نہیں ہے۔