• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتکِ عزت کیس، سپریم کورٹ کا شہباز کیخلاف عمران کی درخواست پر 3 رکنی بنچ بنانیکا حکم

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تین رکنی بنچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ اس کیس کی کیا پوزیشن ہے؟ جس پر وکیل نے عدالت کو آگاہ یا کہ یہ کیس اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔عدالت نے فریقین کے موقف سننے کے بعد کارروائی موخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر تشکیل دیئے گئے بنچ کے روبرو کیس کو دوبارہ سنا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید