• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ڈی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ترنوالہ بناتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 11ویں میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

اماراتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کپتان محمد وسیم 66 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ علی شان شرفو نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے دو جبکہ جیکب ڈفی، لوکی فروگوسن، مچل سینٹر اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں اماراتی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 16ویں اوور کی دوسری گیند پر بغیر کوئی وکٹ گنوائے 174 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ 

ٹم سیفرٹ 89 جبکہ فن ایلن 85 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے اور ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ بھی بناڈالی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید