• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: نجی اسکولوں کی ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن لازمی قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے لیے پرائیوٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کو بورڈ امتحانات میں داخلہ نہیں ملے گا۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں بغیر رجسٹریشن کوئی نجی اسکول نہیں چل سکے گا، غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے طلبہ کو بورڈ امتحانات میں داخلہ بھی نہیں ملے گا۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت اسکولوں کی رجسٹریشن لازمی ہے، صوبے میں 11 ہزار 887 نجی اسکول رجسٹرڈ ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ اسکولوں کی وجہ سے اسکول سے باہر بچوں کا درست اندازہ مشکل ہو رہا ہے، ایکٹ کے مطابق رجسٹریشن کے بغیر اسکول نہ کھولا جا سکتا نہ چلایا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید