کراچی(اسٹاف رپورٹر) میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ-26 کا اختتام کراچی میں ڈی بریف سیشن کے ساتھ ہوا ۔ چیف آف اسٹاف، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ ڈی بریف سیشن کے دوران، شریک اداروں کے نمائندگان کو مشق کے مختلف منظرناموں کا تجزیاتی جائزہ پیش کیا گیا اور بحری شعبے میں ہنگامی صورتحال کے مقابلے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مابین معلومات کے تبادلے اور ردِعمل کے نظام کی جانچ کی گئی۔ مہمانِ خصوصی نے مشق کے پیشہ ورانہ انعقاد اور بحری شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو ہم آہنگ بنانے میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) کے کردار کو سراہا۔