• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی آنکھ میں 10 فیصد بھی بہتری نہ آسکی، مریم ریاض وٹو کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا دعویٰ ہےکہ انجیکشن لگائے جانے کے باوجود عمران خان کی متاثرہ آنکھ میں 10 فیصد بھی بہتری نہیں آئی۔ایکس پر جاری بیان میں مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی کی آج بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، اس سے قبل ان کی آج ہی عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔مریم ریاض وٹو کے مطابق بشریٰ بی بی نے ایک بار پھر عمران خان کی صحت سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کیا۔مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے مطابق انجیکشن لگائے جانےکے باوجود عمران خان کی متاثرہ آنکھ میں 10 فیصد بھی بہتری نہیں آئی۔

ملک بھر سے سے مزید