• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سسٹم کا کامیاب نفاذ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سسٹم کا کامیاب نفاذ کردیا گیا، پاکستان ٹی پلس سیٹلمنٹ سسٹم نافذ کرنے والا 7واںملک بن گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں لین دین کیلئے ٹی پلس ون سیٹلمنٹ موثر طور پر نافذ ہونے کے بعد، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 9 فروری کے سودے 10 فروری کو کامیابی سے سیٹل ہوئے، چیئرمین کا کہنا ہے کہ ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔چیئرمین ایس سی سی پی ڈاکٹر کبیر نے کہا کہ ٹی پلس ون کے نفاذ سے اسٹاک مارکیٹ جدید عالمی مارکیٹوں کے ہم پلہ ہو گئی۔
ملک بھر سے سے مزید