• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، محکمہ انسداد تجاوزا ت، کے الیکٹرک عملے میں تلخ کلامی، جھگڑا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور کے الیکٹرک کے عملے کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس پہنچ گئی تاہم بعد میں کامیاب مذاکرات کے بعد فریقین میں صلح ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے کے دوران دونوں اداروں کے عملے کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم کسی بھی فریق کی جانب سے گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ ایس ایچ او تھانہ اجمیر نگری فیض الحسن کے مطابق علاقے میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری تھا۔ آپریشن کے دوران کے الیکٹرک اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں شدت اختیار کرگئی۔
ملک بھر سے سے مزید