• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش: شفیق دادو اسلام و علیکم، ننھی بچیوں کی دری پلہ کے حق میں ویڈیو وائرل

اسکرین گریب/ فیس بک
اسکرین گریب/ فیس بک 

بنگلادیش امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ننھی بچیوں کی الیکشن کے حوالے سے ایک پرجوش ویڈیو شیئر کردی ہے، جس میں وہ دری پلہ کے نعرے لگاتی نظر آرہی ہیں۔

بنگلادیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم کیلئے ووٹ کل ڈالے جائیں گے، اس حوالے سے نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی کافی پرجوش نظر آرہے ہیں اور ایسی ہی دو چھوٹی بچیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بچیاں ویڈیو میں جماعت اسلامی کے انتخابی نشان دری پلہ (ترازو) کے حق میں نعرے لگاتی نظر آرہی ہیں، جس کے آخر میں انہوں نے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شفیق دادو اسلام و علیکم۔

جواب میں امیر جماعت اسلامی نے ان بچیوں کی ویڈیو اپنے فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وعلیکم السلام پوتیوں۔


انہوں نے کہا کہ چھوٹی پوتیوں نے یہ ویڈیو بنا کر مجھے ان باکس کی ہے، انشا اللہ میں آپ سب کے ساتھ ملکر ایک مضبوط اور روشن بنگلادیش تعمیر کروں گا، تو پھر، تیار ہیں آپ لوگ؟

خیال رہے کہ بنگلادیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم کیلئے ووٹ کل 12 فروری کو ڈالے جائیں گے

چیف الیکشن کمشنر بنگلادیش کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، آزاد اور غیرجانبدار بنانے کیلئے اقدامات مکمل کر لیے، شفافیت ہمارے انتخابات کا مرکزی نکتہ ہیں، پارلیمنٹ 300 براہِ راست منتخب نشستوں پر مشتمل ہے۔

بنگلادیش کے رجسٹرڈ 129ملین سے زائد ووٹرز میں سے تقریباً 44 فیصد، نوجوان ووٹرز شامل ہیں، مخصوص خواتین نشستیں جماعتی تناسب سے الاٹ کی جاتی ہیں، پارلیمنٹ کی آئینی مدت 5 سال ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید