• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمان کی طبیعت خراب، دوران تقریر گر گئے


فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیر شفیق الرحمن جلسے سے خطاب کے دوران طبیعت خراب ہونے کے باعث گر گئے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ڈھاکا میں واقع سہروردی اُدیان میں پارٹی جلسے سے خطاب کے دوران طبیعت خراب ہونے سے شفیق الرحمان دو بار گرے۔

امیر جماعت اسلامی بنلادیش تقریر کے دوران اچانک گر پڑے، مگر کچھ دیر بعد دوبارہ اٹھ کر تقریر شروع کی، لیکن چند منٹ بعد وہ ایک بار پھر گر گئے۔

طبیعت ناساز ہونے کے باوجود امیر جماعت اسلامی نے اسٹیج پر بیٹھ کر اپنی تقریر مکمل کی، اس دوران ڈاکٹرز ان کا معائنہ کرتے رہے۔

شفیق الرحمان نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہمیں حکومت کرنے کا موقع دیا گیا تو ہم عوام کے خادم بنیں گے، حاکم نہیں۔

جلسے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جبکہ امیر جماعت کی طبی کیفیت پر کارکنان اور رہنماؤں میں تشویش پائی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید