سکھر(بیورورپورٹ) شہر میں جشن آزادی 14 اگست کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔ مختلف علاقوں میں قومی پرچم ، جھنڈے، بینرز،بیجز سمیت دیگر اشیاء کی خریدو فروخت کا عمل جاری ہے۔ جشن آزادی14 اگست کے حوالے سے سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ جشن آزادی کے حوالے سے سکھر اور قرب وجوار کے علاقوں میں عوام میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں نے جشن آزاد ی14 اگست بھرپور انداز میں منانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ گھروں، دکانوں سمیت گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لگائے جارہے ہیں۔ غریب آباد، گھنٹہ گھر چوک، شاہی بازار، ، لیاقت چوک سمیت دیگر علاقوں میں 14 اگست کے حوالے سے قومی پرچموں، بینرز، بیجز اور سجاوٹ کا دیگر سامان فروخت کرنے والوں کی دکانوں پر خریداروں کا رش دکھائی دے رہا ہے اور لوگ جشن آزادی کے حوالے سے خریداری میں مصروف ہیں تاکہ 14 اگست کو آزادی کے دن کو بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جاسکے۔ جشن آزادی کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔