• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسیب……

یہ ایک آسیبی مکان کی کہانی ہے۔

کبھی وہاں ایک خوشحال اور متحد گھرانہ آباد تھا،

مگر پھر اختلافات اس گھرانے کو لے ڈوبے.

دن میں وہ مکان خاموش رہتا ہے، مگر رات اچانک شور اٹھتا،

یوں لگتا، جیسے لوگ حکومت ہتھیانے کے لیے لڑ رہے ہوں،

ایک دوسرے کو کوس رہے ہوں، الزامات لگارہے ہوں،

رات بھر وہ جھگڑتے، سورج طلوع ہوتے ہی پھر خاموشی چھا جاتی۔

کبھی محلے میں ایسا ایک ہی آسیبی مکان تھا،

مگر دھیرے دھیرے ان مکانات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے،

میں ایسے ہی ایک مکان میں بیٹھا یہ کہانی لکھ رہا ہوں،

اور آپ بھی ایسے ہی مکان میں بیٹھے،

یہ کہانی پڑھ رہے ہیں۔

تازہ ترین