کراچی (نیوز ڈیسک) واشنگٹن کو چینی اثر و رسوخ پر تشویش، بنگلہ دیش کی نئی حکومت کو انتباہ ۔ دفاعی متبادل کی پیشکش، اس کی چینی ڈرون فیکٹری معاہدے اور پاکستانی لڑاکا طیارے مذاکرات کے تناظر میں خاص اہمیت ہے، اگلی حکومت کوامریکی و اتحادی دفاعی نظام چین کے ہارڈویئر کے متبادل کے طور پر پیش کیے جائیں گے۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن چاہتاہے بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات مستحکم ہوں تاکہ خطے میں استحکام رہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا بنگلہ دیش میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اگلی حکومت کو امریکی اور اتحادی ممالک کے دفاعی نظاموں کے متبادل فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ یہ پیشکش خاص طور پر چین کے ڈرون فیکٹری معاہدے اور پاکستان سے JF-17 لڑاکا طیارے خریدنے کے مذاکرات کے تناظر میں اہم سمجھی جاتی ہے۔