• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ایران کیساتھ فوجی تنازع کو کتنی دیر تک برقرار رکھ سکتا ہے؟

کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیل ایران کیساتھ فوجی تنازع کو کتنی دیر تک برقرار رکھ سکتا ہے؟ طویل مدت میں انٹرسیپٹرز کمی، میزائل حملے اور بھاری جنگی اخراجات اسرائیلی معیشت وسماج کیلئے بڑا بوجھ ثابت ہوگا۔لانچرز پر حملے جنگ کی شدت کو متاثر کر سکتے ہیں ، مدت کا انحصار امریکی سپلائی، دفاعی ذخائر اور سیاسی برداشت پر رہے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کی فوجی و تکنیکی مدد برقرار رہی تواسرائیل چند ہفتوں سے چند مہینوں تک لڑائی جاری رکھ سکتا ہے، تاہم طویل مدت میں فضائی دفاعی انٹرسیپٹرز کی کمی، مسلسل میزائل حملے، ریزروسٹس کی طویل تعیناتی اور بھاری جنگی اخراجات اسرائیلی معیشت اور سماج پر شدید دباؤ ڈالیں گے؛ دوسری جانب ایران کے میزائل ذخائر اور پیداوار کی صلاحیت خطرہ برقرار رکھتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید