بنگلادیش میں حکام نے کریک ڈاؤن کے دوران 6 اضلاع کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھاری رقم برآمد کرلی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران ڈھاکہ ایئرپورٹ سے جماعت اسلامی کے ایک ضلعی امیر کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے 74 لاکھ ٹکا برآمد ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی انتخابی مہم میں شامل ایک گاڑی سے بھی 15 لاکھ ٹکا نقد برآمد ہوئے۔
علاوہ ازیں الیکشن کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے بنگلادیش بینک نے 9 فروری سے 12 فروری کے دوران 1 ہزار ٹکا سے زائد رقم ٹرانسفر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد آج بنگلادیش میں پہلے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔