• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلے جائیں: طاہر اشرفی

ملک میں موجود سہولت کاروں کا جب خاتمہ ہوگا تب دیکھیں گے کہ دہشتگرد کیسے آتے ہیں؟، علامہ طاہر اشرفی - فوٹو: فائل
ملک میں موجود سہولت کاروں کا جب خاتمہ ہوگا تب دیکھیں گے کہ دہشتگرد کیسے آتے ہیں؟، علامہ طاہر اشرفی - فوٹو: فائل

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلے جائیں۔

امن اتحاد اجلاس کے بعد فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 18 ہزار علماء نے پیغام پاکستان پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مئی کی شکست کا بدلہ معصوموں کا خون بہا کر لے رہا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سہولت کاروں کا جب خاتمہ ہوگا تب دیکھیں گے کہ دہشتگرد کیسے آتے ہیں؟

ریاست نے فیصلہ کرلیا کہ کوئی گڈ بیڈ نہیں، سارے طالبان بیڈ ہیں۔ مذاکرات ہر اس شخص سے ہوسکتے ہیں جو پاکستان کے آئین کو مانتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید