• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ: وزیرِ اعظم شہباز شریف و حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات کل متوقع

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے بتایا ہے کہ احسن اقبال سے گفتگو کے دوران پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر حکومت سے جماعتِ اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس طے ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔

لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید