• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی سول اسپتال میں ماں اور بچے کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

مٹھی سول اسپتال میں ماں اور بچے کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ 

تھرپارکر سے جاری انکوائری رپورٹ کے مطابق مریضہ کی حالت خراب ہونے کے باوجود آن کال ڈاکٹر نہیں پہنچیں۔ 

رپورٹ کے مطابق انفیکشن کے باوجود علاج میں تاخیر کی گئی۔ مریضہ کو آپریشن تھیٹر کے بجائے لیبر روم میں رکھا گیا۔ 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے مطابق علاج کے دوران خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ رپورٹ قانونی کارروائی کے لیے ڈی جی ہیلتھ کو ارسال کر دی گئی۔ 

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید