کراچی (این این آئی)گلستان جوہر میں صحت و صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مہلک امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے، فلیٹوں کی یونینز بنیادی سہولتوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں،بلاک 19 میں واقع کلاسک ویو اپارٹمنٹ بنیادی سہولتوں سے محروم ،سیوریج سسٹم بیٹھ چکا ،بلڈنگ کا پلاسٹر جھڑ کر گر رہا ہے، رہائشیوں نے حکومت سے اپارٹمنٹ یونین کی مالی بےضابطیوں کی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے۔