ڈیلس (راجہ زاہد اختر خانزادہ )2016 امریکی انتخابات،ایپسٹین فائلز میں پاکستانی ڈیٹا اینالیٹکس کا انکشاف، سرکاری ای میلز میں پاکستانی نژاد ماہر زبیر ، سائبر سیکیورٹی منصوبوں اور سرمایہ کاری تجاویز کا ذکر، زبیر کے پلیٹ فارم کے ذریعے ایپسٹین کو انتخابی رپورٹس اور سوشل میڈیا ڈیٹا فراہم کیا جاتا رہا ، ایپسٹین کی خام ڈیٹا میں دلچسپی، ریاستی سطح کی پیش گوئیاں اور ٹرمپ کی مقبولیت سے متعلق رپورٹس شامل، انتخابات کے بعد رابطہ ذاتی و تجارتی نوعیت تک پھیلا، پاکستانی تحائف اور شلوار قمیض کے سوٹس کا تبادلہ ، دستیاب دستاویزات سے کسی پاکستانی فرد یا پلیٹ فارم کی براہِ راست انتخابی مداخلت ثابت نہیں ہوتی۔ ان دستاویزات میں پاکستانی نژاد ڈیٹا اینالیٹکس ماہر زبیر اور ان کے پلیٹ فارم کے ذریعے بھیجی گئی انتخابی رپورٹس، ریاستی سطح پر پیش گوئیاں، سرمایہ کاری کی درخواستیں، سوشل میڈیا ٹریکنگ کے دعوے، اور بعد ازاں ذاتی و تجارتی نوعیت کی گفتگو شامل ہے جس میں شلوار قمیض کے سوٹ، خصوصی پاکستانی تحفہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر مینجمنٹ تک کا ذکر موجود ہے۔دستاویزات کے مطابق پاکستانی شہری ایک تجربہ کار سائبر سیکیورٹی ماہر اور سی ای او ہیں، جو دو دہائیوں سے زائد تجربہ رکھتے ہیں۔ انہی کے پلیٹ فارم کے ذریعے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق ڈیٹا پر مبنی رپورٹس جیفری ایپسٹین کو بھیجی جاتی رہیں۔19 مئی 2016 کی ایک ای میل میں انہوں نے پیرس میں ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک interesting project in cyber security پر کام کرنے کا ذکر کیا۔ اسی ای میل تھریڈ میںRef: Mariaکا ذکر بھی سامنے آتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی ماریا نامی شخصیت کے ذریعے تعارف یا ریفرل ہوا،۔11 نومبر 2016 کو، الیکشن کے بعد، زبیر نے دعویٰ کیا کہ 13 ریاستوں میں سے 11 کی پیش گوئی درست رہی اور 30 اکتوبر کو فیس بک پیج پر یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ ٹرمپ اگلے صدر ہوں گے۔ اس کے جواب میں جیفری ایپسٹین نے مختصر تبصرہ کیا: “not so good.” اس جملے کی مزید وضاحت دستاویزات میں موجود نہیں،جاری شدہ سرکاری دستاویزات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ 2016 کے صدارتی انتخاب کے دوران جیفری ایپسٹین کو پاکستانی پلیٹ فارم کے ذریعے انتخابی رپورٹس، ریاستی سطح پر امکانات، سوشل میڈیا sentiment تجزیے اور پیش گوئیاں بھیجی جاتی رہیں۔ یہ رپورٹ امریکی محکمہ انصاف اور ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری دستاویزات اور عوامی طور پر دستیاب معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔۔ دستیاب دستاویزات کی بنیاد پر کسی مخصوص امیدوار کی عملی حمایت یا امریکی انتخابی عمل میں براہ راست مداخلت ثابت نہیں ہوتی۔