• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 سال کی قانونی جنگ کے دوران میاں بیوی کے درمیان صلح کروا دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 سال کی قانونی جنگ کے دوران میاں بیوی کے درمیان صلح کروا دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے کمرہ عدالت میں جذباتی منظر دیکھنے میں آئے، جسٹس محسن اختر کیانی میاں بیوی کو اکٹھے رہنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد میاں بیوی نے عدالتی حکم نامے پر دستخط کر دیے۔

عدالت نے خاوند کو بیوی کو تاحیات الگ پورشن میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ مرد کا ہی کام ہے کہ عورت کو منا کر رکھے، مردوں کی تربیت کا فقدان ہے، ایک عورت جو اپنے والدین کا گھر چھوڑ کر آتی ہے اس کو محبت اور احترام ملنا چاہیے، مرد ذرا بیوی کے گھر رہ کر دکھائے، مرد کا کام ہے کہ عورت کو الگ رہائش مہیا کرے۔

چاروں بچوں سے والدین کی کمرہ عدالت میں ملاقات بھی کروائی گئی، بچوں کو روسٹرم پر بلا کر جسٹس محسن اختر کیانی نے ان کے انٹرویو بھی کیے۔

قومی خبریں سے مزید