• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کروادی گئی

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کروادی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کی قاسم اور سلیمان سے بات کروائی گئی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 30 منٹ سے زائد وقت تک اپنے بچوں سے بات کی۔

بانی پی ٹی آئی طویل عرصہ بعد بیٹوں کی آواز سن کر انتہائی خوش تھے، علیمہ خان

دوسری جانب  بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بیٹوں کی آواز طویل عرصے بعد سن کر عمران خان کو انتہائی خوشی ہوئی، چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے بتایا ہے بات چیت تقریباً 20 منٹ تک جاری رہی، صاحبزادوں نے بتایا کہ طویل عرصے بعد آواز سن کر والد انتہائی خوش تھے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے ایک نجی اسپتال منتقلی کا انتظار ہے، ذاتی معالجین کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز سے فوری علاج کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بروقت علاج میں تاخیر سے بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس معاملے میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے، مستقل نقصان سے بچاؤ کے لیے فوری اسپیشلسٹ کیئر ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید