• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کے علاج میں دیر نہیں ہونی چاہیے، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹھیک علاج ہونا اُن کا حق ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس سے ویڈیو بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ معلوم ہوا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل لے جانے کی رضا مندی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بتایا گیا بانی کے خاندان کے ایک فرد کو بھی ملنے کی اجازت دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹھیک علاج ہونا ان کاحق ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید