• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک قیدی کیلئے حق مانگنے کی سزا دی جارہی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کےلیے فوری اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پارلیمان کے اندر محصور ہیں، پارلیمنٹ لاجز کو تالے لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاوس میں بھی یہی صورتحال ہے، پارلیمان کی اب کوئی توقیر نہیں رہ گئی، ایک قیدی کےلیے حق مانگنے کی سزا دی جارہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے رہنما نے مزید کہا کہ انہیں آج پارلیمان کے اندر کھانا لے جانے نہیں دیا گیا، مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اخلاقیات، جمہوری اصولوں، آئین اور قانون کو پس پش ڈال دیا گیا ہے، پیکا قوانین کے ذریعے صحافت پر جو بیت رہی ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک رپورٹ پر کل ایک صحافی کو لاہور سے اٹھالیا، ہمیں احساس ہے کہ صحافت پر پابندیاں ہیں، صحافی دباؤ سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مسجد میں دلخراش واقعہ پیش آیا درجنوں لوگ شہید ہوئے، اب یہ جدوجہد صرف ہماری نہیں ہے بلکہ تمام پاکستانیوں کی ہے۔

اپوزیش اتحاد کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کو کوریج دینا اور ان کے آئینی و قانونی حقوق پر بات کرنا بھی بہت مشکل ہوگیا ہے، آپ دیکھ لیں کہ پچھلے 2 دنوں سے اس ملک میں کیا ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید