انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 24 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ 7 وکٹ سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ سے ملنے والا 176 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میگا کرکٹ ایونٹ میں جنوبی افریقا کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے، وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں ٹاپ پر ہے اور اس نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ایڈم مارکرم نے 44 گیندوں پر 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 7 وکٹ پر 175 رنز اسکور کیے، مارک چیپمین نے 48 اور ڈیرل مچل نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مارکو ینسن نے 40 کے عوض 4 کھلاڑیوں میدان بدر کیا۔
ایونٹ میں اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم نے کینیڈا کو 57 رنز سے جبکہ افغانستان انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ڈبل سپر اوورز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔