• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی وکٹ کیپر نے دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں تاریخ رقم کردی ہے۔

33 سالہ کوئنٹن ڈی کوک نے 2014ء سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ کھیل رہے ہیں، انہوں نے اب تک 30 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے اور وکٹ کے پیچھے 33 شکار کیے ہیں۔

یہ کارنامہ ڈی کوک کی مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں مہارت اور مستقل مزاجی کا اظہار ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عالمی سطح کے بہترین وکٹ کیپر ہیں۔

انہوں نے وکٹ کے پیچھے 26 کیچ پکڑے اور 7 بیٹر کو اسٹمپ آؤٹ کیا ہے۔

یہ اعزاز آج سے پہلے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نام تھا، جنہوں نے وکٹ کے پیچھے 32 شکار کیے تھے، جن میں 21 کیچ اور 11 اسٹمپ آؤٹ شامل ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کے پاس تھا، جنہوں نے 30 میچز میں اتنے ہی بیٹرز کو وکٹ کے پیچھے شکار کیا تھا، انہوں نے 12 کیچز پکڑے اور 18 بیٹر کو اسٹمپ آؤٹ کیا۔

میچ کی خاص بات یہ بھی رہی کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی اسکورننگ میچ رہا، دونوں ٹیموں نے مل کر 353 رنز بنائے ،جو الگ نیا ریکارڈ ہے۔

شائقین کرکٹ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے اس مقابلے میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید