کراچی (نیوز ڈیسک) مادورو کی گرفتاری کیلئے امریکی فوج نے کلاؤڈAI کا استعمال کیا ۔یہ پہلا موقع تھا جب امریکی فوج نے خفیہ آپریشن میں اینتھروپک کے اے آئی ٹول کلاؤڈ کو تعینات کیا۔اے آئی کے مہلک فوجی استعمال اور داخلی نگرانی پر تحفظات، اینتھروپک سی ای او کا سخت ضابطوں پر زور، پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ ایسے ماڈلز کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر یں گے جو جنگ میں معاونت فراہم نہ کریں۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی فوج نے جنوری 2026 میں وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو گرفتار کرنے کے لیے اینتھروپک کی تیار کردہ اے آئی ٹول کلاؤڈ کا استعمال کیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کلاؤڈ کو پینٹاگون کے خفیہ آپریشنز میں تعینات کیا گیا۔