• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا؟

فوٹو بشکریہ پی سی بی / ایکس
فوٹو بشکریہ پی سی بی / ایکس

کیا پاکستانی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہوگئی ہے؟

پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ اے میں ہے جہاں بھارت آج کے میچ میں فتح کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

گرین شرٹس اس شکست کے بعد رن ریٹ کی بنیاد پر اپنے گروپ میں تیسرے نمبر کی ٹیم بن گئی ہے۔

بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کا رن ریٹ منفی 0.403 ہوگیا ہے۔ 

رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر امریکا سے بھی نیچے چلا گیا ہے، امریکا کے 4 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس اور رن ریٹ 0.788 ہے۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری گروپ میچ بدھ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا، اور اس میچ میں اگر نمیبیا نے اپ سیٹ کردیا تو پاکستان ٹیم ناصرف سپر 8 کی دوڑ سے بلکہ ایونٹ سے ہی باہر ہوجائے گی۔ 

پاکستان کی نمیبیا کے خلاف شکست کی صورت میں گروپ اے سے بھارت کے ساتھ امریکا سپر ایٹ مرحلے کےلیے کوالیفائی کرجائے گا۔ 

پاکستان اگر اپنے آخری میچ فتح سے ہمکنار ہوتا ہے تو اس کی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی، جبکہ میچ کے بارش کے نذر ہونے کی صورت میں بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید