جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ وقت اپنے اداروں کی حوصلہ شکنی یا ان کا مورال کمزور کرنے کا نہیں، ہمیں ان پر اعتماد کرنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ ان اداروں کو اپنی ذمے داریوں کا ہم سے زیادہ احساس ہے، صورت حال بہتر ہوگی، ان سب کو پارلیمنٹ کو باربار اعتماد میں لینا چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ کی مشترکہ رائے زیادہ مؤثر ہوتی ہے۔