• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید کی مسلسل کوششوں سے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں شناختی کارڈ اور دیگر متعلقہ دستاویزات بنانے کے لئے دفتر قائم کر دیا گیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں نادرا کے دفتر کا افتتاح کیا۔

اس سے پہلے بریڈ فورڈ انگلینڈ سے نادرا کی ٹیم مہینے میں صرف ایک بار گلاسگو آتی تھی، لیکن وہ اسکاٹ لینڈ کے پاکستانیوں کی ضرورت کے لحاظ سے انتہائی ناکافی تھی اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔

اب پورے اسکاٹ لینڈ کے عوام کو یہ سہولت مقامی طور پر ہی دستیاب ہوگئی ہے، جس پر کمیونٹی رہنماؤں نے قونصل جنرل رانا ثمر جاوید کی خصوصی کاوشوں اور خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید