• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: جشنِ بہاراں کے دوران ٹیکنالوجی کی شاندار نمائش، ڈانس کرتے روبوٹس اور ڈرون شو کے حیرت انگیز مناظر

فوٹو کولاج — سوشل میڈیا
فوٹو کولاج — سوشل میڈیا 

چین میں جشنِ بہاراں کے دوران جدید ترین ٹیکنالوجی کی شاندار انداز میں نمائش کی جا رہی ہے۔

ملک میں قمری سالِ نو کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا آغاز کیا جا رہا ہے اور ان تقریبات میں روایات جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

چین میں نئے قمری سال کے آغاز پر جشن منانے کے لیے منعقد کی گئی تقریبات کے کچھ حیرت انگیز مناظر کی ویڈیوز  اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔

شنگھائی میں منعقد کیے گئے ہیومنائیڈ روبوٹ گالا میں 200 سے زائد ہیومنائیڈ روبوٹس نے ڈانس، مارشل آرٹس اور ایکروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


اس کے علاوہ، نئے قمری سال کے آغاز پر چین کے شہر شینزین کا آسمان ایک شاندار ڈرون شو سے روشن نظر آیا۔


اس ڈرون شو کا اہتمام امریکی کمپنی رالف لورین نے کیا جس میں  تقریباََ 4 ہزار سے زائد ڈرون ’شینزین ٹیلنٹ پارک‘ نئے قمری سال کی مناسبت سے مختلف قسم کی دلکش تصاویر بناتے نظر آئے۔

’ان پرسوٹ آف ڈریمز‘ کے نام سے منعقد کیے گئے اس ڈرون شو کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید