آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے یو اے ای کی جانب سے دیا گیا 123 رنز کا ہدف 13 اعشاریہ 2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 122 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف دیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے علی شان شرفو 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا کی طرف سے ماربن بوش نے 3 اور اینریخ نورکے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقا نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ گروپ ڈی سے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
یو اے ای، افغانستان اور کینیڈا کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ سکی ہیں۔