• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کو دیوار پر لگی گھڑی نظر نہیں آرہی تھی، اب سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں، سلمان اکرم راجا

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی کو دیوار پر لگی گھڑی نظر نہیں آرہی تھی، اب سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا  نے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا دیوار پر لگی گھڑی نظر نہیں آ رہی، اب انہوں نے کہا صرف گھڑی ہی نہیں اس میں لگی سوئیاں بھی نظر آ رہی ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ انتہائی حوصلہ افزا ہے اور ڈاکٹرز نے کہا یہ حیرت انگیز بھی ہے، جو باتیں ڈاکٹر ندیم قریشی نے ہمیں پمز اسپتال میں بتائیں وہ حوصلہ افزا ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام ڈاکٹر عاصم یوسف نے ہی دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید