• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

پی ایس بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسپورٹس بورڈ نے اپنی مالی ذمہ داری بر وقت ادا کی۔ انتظامی اور آپریشنل بےضابطگیاں ہاکی فیڈریشن کی سطح پر ہوئیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ فیڈریشن نے ویزا درخواستیں تاخیر سے دیں، ویزا درخواستیں غلط معلومات کے ساتھ جمع کروائیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ فیڈریشن کی وجہ سے پوری ٹیم کے ٹکٹس تبدیل کروانا پڑے، ٹکٹس کی تبدیلی پر 2 کروڑ 71 لاکھ کا اضافی خرچ پی ایس بی کو برداشت کرنا پڑا۔

اس اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ ویزا کی غلطیوں کے باعث پیدا ہونے والا اضافی مالی بوجھ 9.7 ملین روپے بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ادا کیا۔

پی ایس بی کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کے کام اگر اسپورٹس بورڈ کو کرنے ہیں تو فیڈریشن کا کیا کام رہ جاتا ہے؟

اسپورٹس بورڈ کے مطابق پی ایچ ایف کے عہدیدار خود دوروں پر جاتے رہے، پی ایچ ایف نے پی ایس بی سے ملنے والے فنڈز کا حساب درست جمع نہیں کروایا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید