• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی نے 20 سال بعد کارکردگی رپورٹ شائع کردی

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 2024اور2025 کی اپنی کار کردگی رپورٹ شائع کردی ۔ کھلاڑیوں، فیڈریشنوں، اکیڈمیز کے حوالے سےاقدامات اور پر آنے والے اخراجات کی تفصیل کو رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھا لنے کے بعد ادارے میں شفافیت کے عمل کو ترجیح دی، پی ایس بی نے 20سال بعد اپنی سالانہ کار کردگی رپورٹ مرتب کی ہے، رپورٹ میں قائد اعظم یوتھ گیمز،کھلاڑیوں کو دی جانے والی مراعات کے علاوہ ، تربیتی کیمپوں میں بائیو میٹرک حاضری، میرٹ کی بنیاد پر انتخاب، اور فیڈریشنوں کے لیے شفاف گرانٹ میکانزم سمیت اہم گورننس اصلاحات متعارف کرانے کا ذکر کیا گیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید