• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم کا دورۂ آسٹریلیا، اسپورٹس بورڈ کی انکوائری مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا میں پرو ہاکی کے کھلاڑیوں کی ناقص رہائش اور کھانے کے سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ جمعرات کو ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کو پیش کردے گی۔ کمیٹی نے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے وطن واپسی پر دیے گئے بیانات کو بھی اپنی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔وزارت کی رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعظم شہباز شریف پی ایچ ایف کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں گے ۔