• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا ہے غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، وزیراعظم

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔

واشنگٹن میں غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے، آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کےلیے ناگزیر ہے، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے، غزہ میں امن قائم کرنا آپ کی بہت بڑی کامیابی اور میراث ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تحسین ہے، امریکی صدر  کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچیں، صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا، وہ امن کے علمبردار ہیں۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہیے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، دیرپا امن کیلئے غزہ میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید