• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری معاہدے کی راہ ہموار، مگر فوری پیش رفت نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

کراچی (نیوز ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی راہ ہموار، مگر فوری پیش رفت نہیں،اس بار بات چیت سنجیدہ اور تعمیری رہی، جنیوا میں امریکاایران مذاکرات کا دوسرا دور ختم، فریقین کے درمیان اصولی نکات پر جزوی اتفاق،دستاویز تیاری کے مرحلے پر عمل سست ہونیکا امکان ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیش رفت کے بعد معاہدے کی راہ شروع ہو چکی ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی حتمی سمجھوتے تک جلد پہنچا جا سکے گا۔ جنیوا میں مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور کے مقابلے میں اس بار بات چیت سنجیدہ اور تعمیری رہی، جس میں دونوں فریقوں نے کھل کر اپنے مؤقف کا تبادلہ کیا۔ ان کے مطابق بعض نکات اور بنیادی اصولوں پر اتفاق ہوا ہے، جن کی بنیاد پر آئندہ مرحلے میں ایک دستاویز تیار کی جائے گی، مگر جیسے ہی مسودہ نویسی کا مرحلہ آئے گا، فطری طور پر مذاکرات کی رفتار سست ہو جائے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید