ابوظبی (سبط عارف) ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آلنہیان بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے۔ شیخ خالد بھارتی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ 2026میں شرکت کریں گے۔ ابوظبی کے ولی عہد کا استقبال بھارت کے وزیر مملکت برائے مواصلات ڈاکٹر پمماسنی چندر شیکھر نے کیا۔