• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج میں اختلافات، وزیر دفاع نے سینئر آرمی ترجمان کو برطرف کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی فوج میں اختلافات، وزیر دفاع ہیگستھ نے سینئر آرمی ترجمان کو برطرف کردیا۔ اقدام تناؤ کی عکاسی، کرنل ڈیوڈ بٹلر کو اعلیٰ فوجی قیادت نے بریگیڈیئر جنرل عہدے پر ترقی کیلئے منتخب کیا تھا۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹ ہیگستھ کے حکم پر امریکی فوج کے سینئر ترجمان کرنل ڈیوڈ بٹلر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوج کے اندر جاری حالیہ اختلافات کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جسے ایک نئی اندرونی کشمکش قرار دیا جا رہا ہے. حکام کے مطابق کرنل ڈیوڈ بٹلر کو اعلیٰ فوجی قیادت نے بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر ترقی کے لیے منتخب کیا تھا، تاہم تازہ پیش رفت کے بعد وہ ترقی پانے کے بجائے ریٹائر ہو جائیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید