• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،مشکوک سرگرمیوں پراین جی اوکےاثاثےمنجمد، ہائیکورٹ کا حکم امتناع

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مشکوک سرگرمیوں پراین جی اوکےاثاثےمنجمد، ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کردیا۔چولستان ڈیویلپمنٹ کونسل نےاینٹی سٹیٹ قراردئیےگئےشخص کوایوارڈدیا،حساس ادارےکی رپورٹ پرکارروائی کی گئی۔وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کومراسلہ بھجوایاگیاجس میں ملک کی حساس خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاتھا کہ بہاولپورمیں چولستان ڈویلپمنٹ کونسل نام کی فارن فنڈڈ این جی اومشکوک قسم کی ڈونرز ایجنسیز کے ساتھ منسلک ہے،ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ کونسل فاروق احمد خان مختلف فارن ڈپلومیٹک سٹاف اورسفارتخانوں کیساتھ قریبی تعلقات رکھے ہوئے ہے اوراکثر امریکی ،جرمن اوردیگر یورپین سفارتخانوں کاوزرٹ بھی کرتےہیں ۔ این جی او کی جانب سے چولستان ایوارڈ تقریبات (چولستان امن میلہ) ریگولر بنیادوں پر منعقد کیاجاتاہے۔ 17ویں چولستان ایوارڈ تقریب میں فاروق احمد خان نے عبداللہ دایونامی شخص کوایوارڈ سے نوازا جوکہ اینٹی سٹیٹ ڈکلیئر ہے اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے اورجس کو جرمن کی جانب سے مہم GAY Rights in Pakistanکے حوالے سے فنڈنگ بھی کی جارہی تھی۔ رپورٹ میں مزیدبتایاگیاہے کہ اکثر غیر ملکی سی ڈی سی کی درخواست پر بغیر این او سی کے سی ڈی سی کے آفس میں وزرٹ کرتے جوکہ غیر قانونی عمل ہے جبکہ سی ڈی سی کی جانب سے زیادہ تر تقریبات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منعقد ہوئیں جس کی اجازت نہیں ہےجس پر حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ سوشل ویلفیئر نے اس این جی او کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کوتحلیل کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی جس کے کنوینر چوہدری غلام مصطفی سپرنٹنڈنٹ دارالفلاح تھے جبکہ ممبران میں مس تنزیلہ،اشتیاق احمد، عذیر احمد اورشفیق تبسم شامل تھے جنہوں نے چند دن پہلے این جی او کے ہیڈ آفس کاکنٹرول سنبھال لیا اور وہاں اپناعملہ بٹھادیا اور ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا۔اس حوالے سے سوشل ویلفیئر زرائع نے جنگ کوبتایاکہ سوشل ویلفیئر نے سٹیٹ بنک کو لیٹر لکھ کر این جی او کے تمام اکاونٹس بھی سیز کروادئیے تھے لیکن این جی او کے ڈائریکٹر کی جانب سے ہائی کورٹ سے رجوع کیاگیاتھا۔ ہائیکورٹ کی جانب سے گزشتہ روز ڈی او سوشل ویلفیئر کو آرڈر موصول ہوئے ہیں جس کے تحت ہائیکورٹ نے این جی او کیخلاف کارروائی کی گئی کارروائی کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کردیاہے۔
تازہ ترین