بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائداعظم میڈیکل کالج کے پرنسپل کااضافی چارج جلال حیدر رضوی جبکہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنٹڈنٹ کااضافی چارج اے ایم ایس ڈاکٹر راؤ جاوید کودے دیاگیا تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ حکومت پنجاب نے قائداعظم میڈیکل کالج کے پرنسپل کی سیٹ کااضافی چارج پروفیسر ڈاکٹر جلال حیدر رضوی جبکہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کااضافی چارج اے ایم ایس ڈاکٹرراؤ جاوید کودے دیاہے۔ دوسری طرف قائداعظم میڈیکل کالج کے پرنسپل کی تعیناتی کیلئے میڈیکل کالج کے ذرائع کے مطابق سینارٹی کے لحاظ سے کچھ نام بھجوائے گئے ہیں جن میں پروفیسر ڈاکٹر جلال حیدررضوی، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فیاض،اورپروفیسر ڈاکٹر قاسم کھچی کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر جلال حیدررضوی پہلے ہی ایل پی آر اپلائی کرچکے ہیں جبکہ ڈاکٹر پروفیسر خواجہ فیاض نے پی ایچ ڈی نہیں کی ہوئی جوکہ پرنسپل کی سیٹ کیلئے لازمی بتائی جارہی ہے۔ جس کے بعد سینارٹی میں تیسرئے نمبر پر آنے والے پروفیسر ڈاکٹر قاسم کھچی جوکہ پیڈز کے پروفیسر ہیں کے پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج سلیکشن کے چانسز بڑھ گئے ہیں۔