• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی— فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی— فائل فوٹو

ایران نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی پیشکش کر دی۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں، ایران گفتگو میں سہولت اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تازہ ترین صورتِ حال سے متعلق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ماہِ مبارک رمضان ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو حسنِ ہمسائیگی اور مکالمے سے حل کریں، پاکستان اور افغانستان کی بات چیت میں ایران سہولت اور باہمی تعاون بڑھانے میں ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افغان چوکیاں بھی مکمل تباہ کر دی گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید