• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان فوری طور پر حملے روک دیں: روسی وزیرِخارجہ

روسی وزیرِخارجہ سرگئی لاوروف—فائل فوٹو
روسی وزیرِخارجہ سرگئی لاوروف—فائل فوٹو

روسی وزیرِخارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستان اور افغانستان سے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیرِخارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بیان میں  پاکستان اور افغانستان سے اختلافات حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سرگئی لاوروف نے یہ بھی کہا ہے کہ درخواست کی گئی تو پاکستان اور افغانستان کے لیے ثالثی پر غور کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں اور ایران گفتگو میں سہولت کاری اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید