• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان بارکوخطرات،وکلا سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں، عظیم الحق پیرزادہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے وکلا  سے سکیورٹی اداروں سے تعاون کرنے کی درخواست کی ہے،اس ضمن میں بار کے صدر عظیم الحق پیرزادہ ،جنرل سیکرٹری محمد عمران خان خاکوانی اور نائب صدر راؤمحمد امجد نے گزشتہ روز دیگر وکلا  کے ہمراہ    کچہری کےمرکزی راستے پر  پولیس اہلکاروں سے تلاشی کرائی اور بارممبران کے لئے مثال قائم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہونے کی وجہ سے ملتان بارکو  بھی سکیورٹی خطرات لاحق ہیں اسلئے سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہرشخص کو سکیورٹی اداروں سے تعاون کرناچاہئے اور حق وانصاف کی جنگ لڑنے والوں کے لئے تلاشی میں کوئی حر ج اور توہین کی بات نہیں ۔
تازہ ترین