• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بچیوں کے ساتھ زیادتی کا ملزم پکڑا گیا

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پر ایک ہفتے کے دوران 3 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ملزم علاقے میں شربت کا ٹھیلا لگاتا ہے اور علاقے میں متعدد بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

ملزم کے موبائل سے ویڈیوز بھی ملی ہیں، موبائل قبضے میں لے کر فارنزک کیلئے بھیجا جارہا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ ملزم اب تک کئی کم عمر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید